دسمبر 2024 میں مشہور صحافی اعزاز سید نے اپنے یوٹیوب چینل “Talk SHOCK” پر انکشاف کیا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں ایک وفد کابل بھیجا۔ جس نے وہاں ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
پاکستانی وفد نے نور ولی محسود سے دوستانہ تعلقات کی بات کی اور ان سے پوچھا کہ انہیں کون سی گاڑی پسند ہے، کیونکہ وہ انہیں گاڑی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کابل سے ایک بلٹ پروف لیکسس گاڑی ٹی ٹی پی سربراہ کو فراہم کی گئی۔
اگلے دن جب نور ولی محسود اس گاڑی میں نہیں آئے تو پاکستانی وفد نے وجہ پوچھی۔ نور ولی کا جواب تھا کہ انہوں نے گاڑی ذاتی استعمال کے لیے نہیں رکھی بلکہ اپنی تنظیم کے “توشہ خانہ” میں جمع کروا دی ہے۔
اعزاز سید نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کی پاکستان رہائی اور واپسی سمیت دیگر مطالبات پر بھی بات ہوئی تھی جو تمام عمران خان نے مان لیے تھے۔
بعد میں اکتوبر 2025 میں دفاعی وزیر خواجہ آصف نے بھی اس کا ذکر کیا۔
ٹی ٹی پی کا وہ سربراہ جس کے ہاتھوں سے ہزاروں پاکستانیوں کا خون ٹپک رہا ہے اسکو عمران خان حکومت بلٹ پروف گاڑیاں تحفے میں دے رہی تھی تاکہ اس کو کہیں کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔ اس سے آپ انکی ٹی ٹی پی سے قربت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ ایسی سہولت کاری ہو تو دہشتگردی کیسے ختم ہوسکتی ہے؟
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں