نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نور ولی محسود کو عمران خان کا تحفہ

   دسمبر 2024 میں مشہور صحافی اعزاز سید نے اپنے یوٹیوب چینل “Talk SHOCK” پر انکشاف کیا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں ایک وفد کابل بھیجا۔ جس نے وہاں ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد نے نور ولی محسود سے دوستانہ تعلقات کی بات کی اور ان سے پوچھا کہ انہیں کون سی گاڑی پسند ہے، کیونکہ وہ انہیں گاڑی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کابل سے ایک بلٹ پروف لیکسس گاڑی ٹی ٹی پی سربراہ کو فراہم کی گئی۔ اگلے دن جب نور ولی محسود اس گاڑی میں نہیں آئے تو پاکستانی وفد نے وجہ پوچھی۔ نور ولی کا جواب تھا کہ انہوں نے گاڑی ذاتی استعمال کے لیے نہیں رکھی بلکہ اپنی تنظیم کے “توشہ خانہ” میں جمع کروا دی ہے۔ اعزاز سید نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان کی پاکستان رہائی اور واپسی سمیت دیگر مطالبات پر بھی بات ہوئی تھی جو تمام عمران خان  نے مان لیے تھے۔  بعد میں اکتوبر 2025 میں دفاعی وزیر خواجہ آصف نے بھی اس کا ذکر کیا۔ ٹی ٹی پی کا وہ سربراہ جس کے ہاتھوں سے ہزاروں پاکستانیوں کا خون ٹپک رہا ہے اس...

مولانا فضل الرحمن کا المصطفی ٹاور سکینڈل

فضل الرحمن 2003ء میں المصطفی ٹاور ایف 10 مرکز اسلام آباد میں تیسرے فلور پر واقع اپارٹمنٹ نمبر 59-B میں رہائش پزیر ایک کم عمر خاتون سے ملنے آیا کرتے تھے۔ اس لڑکی کو مولانا نے اپنی بھانجی مشہور کروا رکھا تھا۔ یہ ملاقات ہفتے میں ایک بار ضرور ہوتی تھی اور مولانا اپنی بھانجی کے ساتھ ڈیڑھ دو گھنٹے گزار کر واپس تشریف لے جاتے تھے۔ مولانا کی آمد پر المصطفی ٹاور کے تیسرے فلور پر کرفیو کی سی کیفیت ہوتی تھی خاص کر قریبی فلیٹس والوں کی آمدورفت پر ٹاور کی انتظامیہ پابندی لگا دیتی تھی۔  تاہم لوگوں میں تجسس ضرور تھا کہ مولانا کی بھانجی اتنی ماڈرن کیوں ہے؟ موصوفہ ایرانیوں کی طرح لمبا چوغا پہنتی تھی جو گھٹنوں سے ذرا نیچے ہوتا تھا اور پنڈلیاں ننگی ہوتی تھیں۔  لوگ اس بات پر بھی حیران تھے کہ یہ بھانجی اکیلی کیوں رہتی ہے اور مولانا اس کو گھر کیوں لے کر نہیں جاتے؟  اور آخر اس " بھانجی" کے اپنی فیملی کہاں ہے؟ سوشل میڈیا فضل الرحمن کی ایک آف شور بیوی کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق وہ موصوف کی داشتہ ہیں۔ فضل الرحمن کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں یہ بات مشہوری ہے کہ موصوف اعل...

جاوید ھاشمی کا مہران گیٹ سکینڈل

  یہ کافی مشہور کیس ہے۔ اس میں جنرل حمید گل مرحوم نے بےنظیر بھٹو کے خلاف ایک سیاسی اتحاد بنایا تھا جس میں کچھ سیاستدانوں کو پیسے دے کر خریدا گیا تھا۔ ان بکنے والے سیاستدانوں میں سرفہرست جاوید ھاشمی کا تھا۔ میبنہ طور پر یہ رقوم آئی اسی آئی نے تقسیم کی تھیں تاکہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی واپسی روکی جا سکے۔  ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی کے ذاتی اکاؤنٹ میں 1990-91 کے دوران تقریباً 2 کروڑ 77 لاکھ روپے (Rs 27 million) ٹیلی گرافک ٹرانسفرز کے ذریعے منتقل ہوئے۔ یہ رقم یوسف میمن کے ذریعے بھیجی گئی بتائی جاتی ہے، جن پر الزام تھا کہ وہ ان سیاستدانوں میں رقم تقسیم کر رہے تھے جو براہِ راست آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لینا چاہتے تھے۔ جاوید ھاشمی فوری طور پر رقوم وصول کرکے اس اتحاد کا حصہ بن گیا۔ لیکن بعد میں جب دباؤ بڑھا تو الزام کی تردید کی اور کہا کہ یہ یوسف میمن کے ساتھ ان کے کاروباری لین دین کی رقم تھی۔ سپریم کورٹ نے بھی اس کیس میں متعدد سیاستدانوں (بشمول ان کے) کو طلب کیا تھا۔ لیکن یہ کیس آج بھی حل طلب ہے۔ جاوید ھاشمی جیسے موٹی گردن والے سیاستدانوں کا کبھی کچھ نہیں بگڑتا۔...

اوقاف کی زمینیں ہڑپنے والا جاوید ھاشمی

جمہوریت، آزادی اور مظلومیت کے نعرے لگانے والا جاوید ھاشمی اس وقت بھی اوقات کی 500 ایکڑ زمین پر قابض رہا۔ جب زمین ہاتھ سے پھسلنے لگی تو اربوں روپے میں بیچ دی۔ اس کی کئی کاٹن کی فیکٹریاں اچانک بن گئی ہیں جن کا منی ٹریل دینے پر وہ تیار نہیں۔ موصوف نے چند ارب روپے کی ایک آئل مل بھی بنا لی ہے۔ ان کے علاوہ اسلام آباد، ملتان اور ان کے آبائی گاؤں ‘مخدوم رشید’ میں 3 نئے پرتعئش محل نما مکانات حاصل کرنے کا انکشاف بھی سامنے آٰیا ہے۔ ان کے بارے میں جب نیب نے سوال کیا کہ حضور یہ کہاں آیا تو واویلا کرنا شروع کر دیا کہ میں باغی ہوں۔  مطلب یہ بہت آسان طریقہ ہے۔ خوب لوٹ مار کرو، جب پکڑ میں آؤ تو انقلابی بن کر لوگوں سے داد بھی سمیٹو اور مظلوم بن جاؤ۔ آج جاوید ھاشمی اسی فارمولے کے تحت ملک کے قومی اداروں کے خلاف بیانیے اور تضحیک آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔   جب طاقت اور حکومت کا ہما ان کے سر پر بیٹھا تھا، تو سرکاری وسائل اور عوامی املاک کی لوٹ مار میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی، اور جیسے ہی اقتدار کا سورج غروب ہوا، انہوں نے خود کو ‘سیاسی مظلوم’ بنا کر اداروں کے خلاف زہر افشانی شروع کر دی۔ قومی ...

باڑہ کو بابڑہ سے ملانے کی ایک بھونڈی کوشش

حامد میر نے ایک کالم لکھا ہے جس میں بابڑہ سانحہ کا ذکر کر کے اس کو باڑہ سے ملانے کی کوشش کی ہے جب کہ باڑہ میں کوئی قتل عوام نہیں ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے افغان کارکنوں نے سرکاری عمارات کو آگ لگا دی اور کئی پولیس والوں کو یرغمال بنا لیا تو مزید پولیس بھیج کر انکو منتشر کر دیا گیا اور کافی سارے گرفتار ہوئے۔ بلوائیوں میں سے ابھی تک ایک کے بھی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع موجود نہیں۔  لیکن حامد میر نے اپنے کالم میں دو ایسے جھوٹ بولے ہیں کہ یقین نہیں آتا کہ یہ شخص پاکستان کا ایک بڑا کالم نگار کہلاتا ہے۔ پہلا یہ کہ بابڑہ میں محض کرفیو کی خلاف ورزی پر غیر مسلح مظاہرین پر فائرنگ کر کے سینکڑوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دوسرا یہ کہ عبدلقیوم خان نے کہا تھا کہ ریفرنڈم میں مسلم لیگ جیتی یا الیکٹورل ووٹ 30٪ پڑ گیا تو میں استعفی دے دونگا۔  پہلی بات یہ ہے کہ 12 اگست 1948 کو باچا خان کی تنظیم خدائی خدمتگاروں نے کرفیو کے باؤجود چارسدہ میں بابڑہ کے مقام پر مظاہرہ کیا تو اسسٹنٹ کمشنر ان سے بات کرنے گیا۔ مظاہرین میں سے سالار امین جان نے اسسٹنٹ کمشنر پر خنجر سے حملہ کر دیا اور ساتھ ہی مظاہرین کو دھاوا بولنے کا کہا ج...

پختونخوا کی معدنیات کس نے چرائیں؟

  پختونخوا کی معدنیات کے حوالے سے آپ کو کچھ دلچسپ حقائق بتاتے ہیں۔ خیبر پختونخوا  میں پچھلے تیرہ سال میں معدنیات کے تقریباً 4,917 لائسنس/ٹھیکے پی ٹی آئی  نے اپنے پیاروں کو جاری کیے۔ عمران کے دور سے پہلے قیام پاکستان سے اب تک  معدنیات کے صرف 482 لائسنس جاری ہوئے تھے۔ عمران نے اپنے دور میں  4435 لائسنس  جاری کیے جن میں سب سے زیادہ لائسنس علیمہ خان کے بیٹے اور مراد سعید کے کزنز کو جاری کیے گئے ہیں۔  صرف سال 2020 میں پی ٹی آئی نے معدنیات کے 1762 ٹھیکے دیے اور سال 2024 می ریکارڈ 3962 لائسنس جاری کیے اور اسی سال سب سےزیادہ مائنز اینڈ منرلز کا شور مچایا۔ اس عرصے میں فوجی ادارے FWO کو صرف ایک لائسنس ملا جس کا پی ٹی آئی نے خوب ڈھونڈورا پیٹا۔   عمران خان کے حوالے سے مشہور ہے کہ جو وہ کر رہا ہوتا ہے اس کا الزام دوسروں پر لگا کر شور مچانا شروع کر دیتا ہے۔ پی ٹی آئی منرلز اینڈ مائنز بل پر یہ شور مچا رہی تھی کہ اس بل کے تحت حکومت پختونخوا کی معدنیات چرانا چاہتی ہے۔ لیکن خود دونوں ہاتھوں سے پختونخوا کی معدنیات لوٹ رہی تھی۔ صرف سونے کے بلاک بیچنے میں 140 ارب...

ایران کی احسان فراموشی

پاکستان مسلسل ایک سال تک ایران کے لیے بھاگ دوڑ کرتا رہا۔ اس پر مسلط جنگ رکوائی پھر ایک ایسا معاہدہ کروایا جس کی ایک ایک شرط ایران کی مرضی کے مطابق تھی۔ جب ان کے سارے لیڈران بل میں چھپ گئے تھے اور اسرائیل انکو تاک تاک کر مار رہا تھا تو پاکستان نے انکو بل سے نکال کر دنیا سے بات کرنے کے قابل بنایا۔ اس وقت تو ایران "تشکر پاکستان" کے نعرے مارتا رہا اب کہتا ہے پاکستان ٹویٹ بھی امریکہ کی اجازت سے کرتا ہے؟  ایران نے خود کو سپرپاور سمجھ کر اسلام آباد ایم او یو توڑ دیا اور ایک قطری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا۔ اب وہی معاہدہ بحال کرنے کے ترلے کر رہا ہے۔ جو مطالبات اب ایران پیش کر رہا ہے ان میں کونسا اسلام آباد ایم او یو میں نہیں تھا؟ پہلے چین گیا چین نے امریکہ سے اپنا معاملہ فکس کیا توروس چلا گیا۔ روس نے بھی امریکہ سے اپنی تیل کی ڈیل کر لی۔ اب طالبان کے پاس پہنچ کو ان کے قصیدے پڑھ رہا ہے اور پاکستان پر طنز کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو زچ کر سکے۔  اگر پاکستان امریکی مرضی پر چلتا ہے تو تمہاری مرضی کا معاہدہ کیسے کروایا تھا؟ امریکی پابندی کے باؤجود تمہیں 6 راستے کیسے دیے تاکہ تمہارے لوگ بھوکے نہ م...

معید پیرزادہ اور عمران ریاض کی پاکستان کے ساتھ ایک اور غداری

  انڈیا نے محمد آصف عرف ھاشم موسی کو مارنے کا دعوی کیا۔ اسکی تصویر، نام اور فوجی کارڈ وغیرہ تک شائع کر دیا۔ یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو تھا۔ جواب میں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے محمد آصف کو زندہ پیش کر دیا۔ جو ریٹائرڈ ایس ایس جی کمانڈو اور اٹک کا رہائشی تھا۔  اس پر دو دن تک انڈین میڈیا کو سانپ سونگھا رہا۔ البتہ کچھ بڑے انڈین کالم کاروں نے اس کو انڈیا کی ایک بدترین غلطی اور ناکامی قرار دیا۔ جس کور کمانڈر کی سرکردگی یہ نام نہاد کارنامہ سرانجام دیا گیا تھا اسکو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔  انڈیا کی یہ بےعزتی دیکھ کر معید پیرزادہ، عمران ریاض اور عادل راجہ نے وی لاگز کیے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ اس نے جعلی محمد اصف پیش کیا ہے۔ یہ محض اتفاق ہے کہ اس کا نام اور شکل انڈیا کے مارے گئے ھاشم موسی سے ملتی تھی اور یہ بھی اتفاق ہے کہ اسکا رینک بھی وہی تھا اور کمانڈو بھی تھا اور یہ بھی اتفاق ہے کہ اسکا تعلق بھی اٹک سے ہے۔ لیکن یہ وہ نہیں ہے جو انڈیا نے مارا تھا اور انڈیا سچ بول رہا ہے۔  اب دو دن کی خاموشی کے بعد انڈین میڈیا عمران ریاض، عادل...