جمہوریت، آزادی اور مظلومیت کے نعرے لگانے والا جاوید ھاشمی اس وقت بھی اوقات کی 500 ایکڑ زمین پر قابض رہا۔ جب زمین ہاتھ سے پھسلنے لگی تو اربوں روپے میں بیچ دی۔ اس کی کئی کاٹن کی فیکٹریاں اچانک بن گئی ہیں جن کا منی ٹریل دینے پر وہ تیار نہیں۔ موصوف نے چند ارب روپے کی ایک آئل مل بھی بنا لی ہے۔ ان کے علاوہ اسلام آباد، ملتان اور ان کے آبائی گاؤں ‘مخدوم رشید’ میں 3 نئے پرتعئش محل نما مکانات حاصل کرنے کا انکشاف بھی سامنے آٰیا ہے۔ ان کے بارے میں جب نیب نے سوال کیا کہ حضور یہ کہاں آیا تو واویلا کرنا شروع کر دیا کہ میں باغی ہوں۔
مطلب یہ بہت آسان طریقہ ہے۔ خوب لوٹ مار کرو، جب پکڑ میں آؤ تو انقلابی بن کر لوگوں سے داد بھی سمیٹو اور مظلوم بن جاؤ۔ آج جاوید ھاشمی اسی فارمولے کے تحت ملک کے قومی اداروں کے خلاف بیانیے اور تضحیک آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
جب طاقت اور حکومت کا ہما ان کے سر پر بیٹھا تھا، تو سرکاری وسائل اور عوامی املاک کی لوٹ مار میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی، اور جیسے ہی اقتدار کا سورج غروب ہوا، انہوں نے خود کو ‘سیاسی مظلوم’ بنا کر اداروں کے خلاف زہر افشانی شروع کر دی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ان کے خلاف تیار کردہ سنسنی خیز ریفرنس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب طاقت ان کے ہاتھ میں تھی، تو سرکاری وسائل اور املاک پر کس طرح ہاتھ صاف کیا گیا ۔
جاوید ہاشمی کا سیاسی ماضی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے خلاف کوئی ایک نہیں بلکہ سلسلہ وار اسکینڈلز اور سنگین کیسز سامنے آتے رہے ہیں ، نیب کی تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ اس بات کو بے نقاب کرتی ہے کہ جاوید ہاشمی جب اقتدار اور حکومت کے مزے لوٹ رہے تھے، تو ان پر جو کیس بنے ان میں محکمہ اوقاف کی قیمتی سرکاری زمینوں پر نہ صرف قبضہ بلکہ انہیں غیر قانونی طور پر بیچ کر کروڑوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالنے کا بھی انکشاف سامنے آیا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں