پختونخوا کی معدنیات کے حوالے سے آپ کو کچھ دلچسپ حقائق بتاتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے تیرہ سال میں معدنیات کے تقریباً 4,917 لائسنس/ٹھیکے پی ٹی آئی نے اپنے پیاروں کو جاری کیے۔ عمران کے دور سے پہلے قیام پاکستان سے اب تک معدنیات کے صرف 482 لائسنس جاری ہوئے تھے۔ عمران نے اپنے دور میں 4435 لائسنس جاری کیے جن میں سب سے زیادہ لائسنس علیمہ خان کے بیٹے اور مراد سعید کے کزنز کو جاری کیے گئے ہیں۔
صرف سال 2020 میں پی ٹی آئی نے معدنیات کے 1762 ٹھیکے دیے اور سال 2024 می ریکارڈ 3962 لائسنس جاری کیے اور اسی سال سب سےزیادہ مائنز اینڈ منرلز کا شور مچایا۔ اس عرصے میں فوجی ادارے FWO کو صرف ایک لائسنس ملا جس کا پی ٹی آئی نے خوب ڈھونڈورا پیٹا۔
عمران خان کے حوالے سے مشہور ہے کہ جو وہ کر رہا ہوتا ہے اس کا الزام دوسروں پر لگا کر شور مچانا شروع کر دیتا ہے۔ پی ٹی آئی منرلز اینڈ مائنز بل پر یہ شور مچا رہی تھی کہ اس بل کے تحت حکومت پختونخوا کی معدنیات چرانا چاہتی ہے۔ لیکن خود دونوں ہاتھوں سے پختونخوا کی معدنیات لوٹ رہی تھی۔ صرف سونے کے بلاک بیچنے میں 140 ارب روپے کرپشن کی رپوٹس ہیں۔
مائنز اینڈ منرلز بل کا مقصد غیر ملکی کمپنیوں کی مدد سے پختونخوا میں مائننگ کرنا تھا کیونکہ پاکستان کے پاس مطلوبہ وسائل اور ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ یہ دنیا کا ہر ملک کرتا ہے اور پاکستان اپنے تمام صوبوں میں اس طرح کے مائننگ آپریشنز پہلے سے کر رہا ہے۔ اب ایمرجنسی لگی ہے تو کچھ یوتھیوں نے دوبارہ مائنز اینڈ منرلز بلا کا واویلا کرنا شروع کر دیا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں