حامد میر نے ایک کالم لکھا ہے جس میں بابڑہ سانحہ کا ذکر کر کے اس کو باڑہ سے ملانے کی کوشش کی ہے جب کہ باڑہ میں کوئی قتل عوام نہیں ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے افغان کارکنوں نے سرکاری عمارات کو آگ لگا دی اور کئی پولیس والوں کو یرغمال بنا لیا تو مزید پولیس بھیج کر انکو منتشر کر دیا گیا اور کافی سارے گرفتار ہوئے۔ بلوائیوں میں سے ابھی تک ایک کے بھی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع موجود نہیں۔
لیکن حامد میر نے اپنے کالم میں دو ایسے جھوٹ بولے ہیں کہ یقین نہیں آتا کہ یہ شخص پاکستان کا ایک بڑا کالم نگار کہلاتا ہے۔ پہلا یہ کہ بابڑہ میں محض کرفیو کی خلاف ورزی پر غیر مسلح مظاہرین پر فائرنگ کر کے سینکڑوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دوسرا یہ کہ عبدلقیوم خان نے کہا تھا کہ ریفرنڈم میں مسلم لیگ جیتی یا الیکٹورل ووٹ 30٪ پڑ گیا تو میں استعفی دے دونگا۔
پہلی بات یہ ہے کہ 12 اگست 1948 کو باچا خان کی تنظیم خدائی خدمتگاروں نے کرفیو کے باؤجود چارسدہ میں بابڑہ کے مقام پر مظاہرہ کیا تو اسسٹنٹ کمشنر ان سے بات کرنے گیا۔ مظاہرین میں سے سالار امین جان نے اسسٹنٹ کمشنر پر خنجر سے حملہ کر دیا اور ساتھ ہی مظاہرین کو دھاوا بولنے کا کہا جس کے بعد مظاہرین پولیس پر حملہ آور ہوگئے۔ جواب میں پولیس نے سیدھی فائرنگ کی۔ اس میں تمام سرکاری اور غیر جانبدار ذرائع نے 15 ہلاکتیں رپورٹ کیں۔ جس کو حامد میر نے بڑی شان بےنیازی سے 25 لکھا ہے اپنے کالم میں۔ باچا خان نے اپنی تحریک کو بڑھا چڑھا کر مقتولین کی تعداد بتانے کا کہا تو انہوں کہا کہ 150 ہلاکتیں ہوئی ہیں یعنی 10 گنا زیادہ بتائیں۔ لیکن چونکہ اتنی لاشیں موجود نہیں تھیں تو ایک اور پروپیگنڈا کر دیا پولیس نے لاشیں جلا کر راکھ دریا میں بہا دی اس لیے مل نہیں رہیں۔ بلکل وہی جھوٹ جیسے 26 نومبر کو کہا گیا کہ رینجرز نے سینکڑوں لاشیں غائب کر دی ہیں اس لیے مل نہیں رہیں۔ لیکن بابڑہ میں بعد میں قوم پرستوں نے مزید رنگ آمیزی کی اور ہلاکتیں ڈیڑھ سے 600 تک لے گئے۔
کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ 600 یا چلو 150 سو لوگ جلا دیے گئے اور ان کے خاندانوں نے بعد میں پلٹ کر پوچھا تک نہیں؟ حامد میر نے من و عن یہی پروپیگنڈا نقل کیا ہے لیکن آگے جاکر اس نے ایک ایسی بات لکھی ہے کہ تمام تاریخ کا بیڑہ ہی غرق کر دیا ہے۔
اس نے فرمایا کہ پاکستان بننے سے پہلے عبدالقیوم خان نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ریفرنڈم جیتی تو میں استعفی دے دونگا۔ حالانکہ وزیراعلی ڈاکٹر عبدالجبار خان تھا جو باچا خان کا بھائی تھا۔ جس نے اپنی بیٹی مریم خان کی شادی ایک سکھ جسونت سنگھ سے کروائی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ مسلم لیگ جیتی تو میں استعفی دے دونگا۔ مسلم لیگ جیت گئی تو وہ مکر گیا جس کے بعد قائداعظم نے ان سے زبردستی استعفی لے لیا اور وہاں عبدالقیوم خان کو لگا دیا۔
اگر حسن ظن سے کام لیں تو ایسا لگتا ہے کہ حامد میر نے نشے میں کالم لکھا ہے۔ حامد میر نے جس طرح عبدالقیوم خان اور بابڑہ کے حوالے سے جھوٹ لکھے ہیں ویسے ہی وہ باڑہ کے متعلق بھی پروپیگنڈے کر رہا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ آج کے دور میں سچ کی نسبت جھوٹ زیادہ بکتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں