انڈیا نے محمد آصف عرف ھاشم موسی کو مارنے کا دعوی کیا۔ اسکی تصویر، نام اور فوجی کارڈ وغیرہ تک شائع کر دیا۔ یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو تھا۔ جواب میں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے محمد آصف کو زندہ پیش کر دیا۔ جو ریٹائرڈ ایس ایس جی کمانڈو اور اٹک کا رہائشی تھا۔
اس پر دو دن تک انڈین میڈیا کو سانپ سونگھا رہا۔ البتہ کچھ بڑے انڈین کالم کاروں نے اس کو انڈیا کی ایک بدترین غلطی اور ناکامی قرار دیا۔ جس کور کمانڈر کی سرکردگی یہ نام نہاد کارنامہ سرانجام دیا گیا تھا اسکو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
انڈیا کی یہ بےعزتی دیکھ کر معید پیرزادہ، عمران ریاض اور عادل راجہ نے وی لاگز کیے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ اس نے جعلی محمد اصف پیش کیا ہے۔ یہ محض اتفاق ہے کہ اس کا نام اور شکل انڈیا کے مارے گئے ھاشم موسی سے ملتی تھی اور یہ بھی اتفاق ہے کہ اسکا رینک بھی وہی تھا اور کمانڈو بھی تھا اور یہ بھی اتفاق ہے کہ اسکا تعلق بھی اٹک سے ہے۔ لیکن یہ وہ نہیں ہے جو انڈیا نے مارا تھا اور انڈیا سچ بول رہا ہے۔
اب دو دن کی خاموشی کے بعد انڈین میڈیا عمران ریاض، عادل راجہ اور معید پیرزادہ کے وی لاگز بطور ثبوت چلا رہا ہے کہ دیکھیں پاکستانی صحافی خود مان رہے ہیں کہ انڈیا سچ کہہ رہا تھا۔ اب ان لوگوں کو پاکستان کے غدار نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں