نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ایران کی احسان فراموشی

پاکستان مسلسل ایک سال تک ایران کے لیے بھاگ دوڑ کرتا رہا۔ اس پر مسلط جنگ رکوائی پھر ایک ایسا معاہدہ کروایا جس کی ایک ایک شرط ایران کی مرضی کے مطابق تھی۔ جب ان کے سارے لیڈران بل میں چھپ گئے تھے اور اسرائیل انکو تاک تاک کر مار رہا تھا تو پاکستان نے انکو بل سے نکال کر دنیا سے بات کرنے کے قابل بنایا۔ اس وقت تو ایران "تشکر پاکستان" کے نعرے مارتا رہا اب کہتا ہے پاکستان ٹویٹ بھی امریکہ کی اجازت سے کرتا ہے؟ 

ایران نے خود کو سپرپاور سمجھ کر اسلام آباد ایم او یو توڑ دیا اور ایک قطری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا۔ اب وہی معاہدہ بحال کرنے کے ترلے کر رہا ہے۔ جو مطالبات اب ایران پیش کر رہا ہے ان میں کونسا اسلام آباد ایم او یو میں نہیں تھا؟ پہلے چین گیا چین نے امریکہ سے اپنا معاملہ فکس کیا توروس چلا گیا۔ روس نے بھی امریکہ سے اپنی تیل کی ڈیل کر لی۔ اب طالبان کے پاس پہنچ کو ان کے قصیدے پڑھ رہا ہے اور پاکستان پر طنز کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو زچ کر سکے۔ 

اگر پاکستان امریکی مرضی پر چلتا ہے تو تمہاری مرضی کا معاہدہ کیسے کروایا تھا؟ امریکی پابندی کے باؤجود تمہیں 6 راستے کیسے دیے تاکہ تمہارے لوگ بھوکے نہ مریں؟

پاکستان نے مکہ دفاعی معاہدہ کر لیا اور اس کے تحت ایرانی پراکسی حوثیوں کا بھرکس نکال رہا ہےتواب اس پر ایران کو سخت تکلیف ہے۔ حالانکہ پاکستان نے تین بار پیغام بھیجا کہ حوثیوں کو روکو۔ تب ایران نے شان بےنیازی سے فرمایا کہ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ اب دانت چبا رہا ہے۔ البتہ اسرائیل نے ایک اور ایرانی پراکسی حزب اللہ کو مار مار کر ختم دیا اس پر ایران کو کوئی تکلیف نہیں۔ اسرائیل پر حملہ کرنا تو درکنار اسرائیل کے خلاف کوئی مذمتی بیان بھی جاری نہیں کر رہا۔ گویا حزب اللہ کو استعمال شدہ ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔ 

ایران نے آبنائے ہرمز بند کی اور چھوٹے اسلامی ممالک پر میزائل مارے جنہوں نے جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا تو ایران خود کو سپرپاور سمجھ بیٹھا۔ اب اسکو سمجھ آگئی ہوگی کہ غیر مسلح تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا کر کوئی آبی گزرگاہ تو حوثیوں جیسی پراکسی بھی بند کر سکتی ہے۔ بلکہ اس وقت صرف ایک امریکی بحری بیڑے نے ایران کی تجارتی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ تو تجارتی جہازوں کو مزائیل مار کر راستہ بند کرنے سے کوئی سپر پاور نہیں بنتا۔ ایران نے اس غلط فہمی میں بھیانک غلطی کی ہے۔ پاکستان جیسے مخلص دوست اور ہمسائے کو کھو دیا اور دنیا کی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ختم ہوگئیں۔ اب طالبان سے مدد مانگ رہا ہے اور انڈیا کے تلوے چاٹ رہا ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسرائیل کے خلاف معاہدے پر پاسداران کی تشویش

مکہ معاہدے پر ایران کا ابتدائی ردعمل بلکل وہی نظر آیا جو اسرائیل کا ہے یعنی انکو اس معاہدے پر تشویش ہے اور وہ بھی اسکو اسرائیل کے سابق وزیراعظم کی طرح "سنی اتحاد" قرار دے رہے ہیں۔  لیکن اگر بغور دیکھیں تو مکہ معاہدے پر تنقید ایران میں پاسداران کے وہی لوگ کر رہے ہیں جو نیتن یاہو کی طرح جنگ جاری رکھنے پر بضد ہیں، جو اسرائیل اور خلیج میں کھڑے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنانے کے خلاف ہیں، جو امریکہ کے ہر حملے کے جواب میں خلیج کے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنانے کا حامی ہیں، جنہوں نے پاکستان کا کرایا گیا تاریخی معاہدہ توڑ کر دوبارہ جنگ شروع کروائی، جنہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مذاق اڑایا اور جو آبنائے ہرمز پر بھتہ لینے پر بضد ہیں۔  ہاں یہ سچ ہے کہ ایران میں سب کی رائے یہ نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے ایران میں پاسداران کے جن غداروں نے ایران کی سیاسی اور فوجی قیادت کو مروایا تھا وہی اب ایران کی پالیسیوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ معاہدے کے حوالے سے پاکستان سمیت تینوں فریقوں نے واضح کیا ہے کہ یہ کسی ملک پر حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے کیا گیا معاہدہ ہے۔ تو کیا ایران سعودی عرب، ترکی یا پا...

عادل راجا کی کال لیکس

عادل راجا کی اب تک انڈین ایجنسی را کے ساتھ کی گئی گفتگو کی دو کلپس لیک ہوچکی ہیں۔  اس نے خود اپنی پروفائل پر لکھ رکھا ہے کہ میں 'انٹرنینشل ہومن رائٹس فاؤنڈیشن' کا نمائندہ ہوں۔ اس ادارے کے بارے میں مرحوم ارشد شریف نے انکشاف کیا تھا کہ یہ را کی قائم کردہ فیک این جی او ہے جسکا نشانہ صرف پاکستان ہے۔  اسی عادل راجا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسٹر ایکس، مسٹر وائی اور ڈرٹی ہیری وغیرہ کا بیانیہ دیا۔  اگر یہ کہا جائے کہ بشری بی بی کے بعد پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق کرنے میں اس شخص نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت سے ایک فوج دشمن گروہ میں تبدیل کرنے میں عادل راجا کا کردار سب سے اہم ہے۔  اب اپنی لیک ہونے لی آڈیوز کی وہ زور و شور سے تردید کر رہا ہے کہ یہ جعلی ہیں جن میں وہ انڈینز کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے۔  اگر یہ آڈیوز جعلی ہیں تو کوئی پی ٹی آئی والا ایسی ہی ایک فیک کنورسیشن ڈیپ فیک یا آرٹیفیشل انٹلیجنس سے بنوا کر دیکھا دے؟ ۔۔ یا پھر عادل راجہ کا کوئی کلپ ہی دیکھا دیں جہاں سے کوئی جملہ کاٹا گیا ہو؟ کسی معتبر ادارے سے فرانزک کروا د...

مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور پس منظر

  1846ء میں انگریزوں نے سکھوں کو شکست دے کر کشمیر پر اپنی حکومت قائم کر لی۔ لیکن اسی سال 16 مارچ 1846ء کو انگریزوں نے اپنے وفادار گلاب سنگھ ڈوگرا کو 12 بکریوں، ایک گھوڑے، چند شالوں اور 75 لاکھ نانک شاہی کے بدلے کشمیر کی ریاست بیچ دی! برصغیر کی تقسیم کے وقت فیصلہ ہوا کہ خود مختار ریاستیں خود فیصلہ کرینگی کہ وہ کس کے ساتھ شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم انگریز حکومت کے ماتحت علاقوں کے الحاق کا فیصلہ ہندو مسلم اکثریت کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ یہ بات یاد رکھئے کہ 1846ء کے بعد کشمیر میں کئی ایسے واقعات ہوئے جن کے بعد کشمیر کی خود مختاری متنازع ہو چکی تھی۔ کشمیر میں غیر جانبدار ذرائع کے مطابق مسلمانوں کی آبادی 77 فیصد تھی جبکہ کشمیر کی نمائندہ مسلمان جماعتوں کے مطابق مسلمان آبادی کا تناسب 90 فیصد تھا۔ تب اسکو تاج برطانیہ کے زیر تسلط علاقہ تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کا حصہ بنانا چاہئے تھا۔ کشمیر میں 1924ء میں ہندو ڈوگرا کے خلاف آزادی کی تحریک جنم لے چکی تھی جس نے بعد میں سیاسی مزاحمت کی شکل اختیار کر لی۔ مسلم کانفرس کے نام سے کشمیر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت وجود میں آئی۔ اس جماعت ...