یہ کافی مشہور کیس ہے۔ اس میں جنرل حمید گل مرحوم نے بےنظیر بھٹو کے خلاف ایک سیاسی اتحاد بنایا تھا جس میں کچھ سیاستدانوں کو پیسے دے کر خریدا گیا تھا۔ ان بکنے والے سیاستدانوں میں سرفہرست جاوید ھاشمی کا تھا۔ میبنہ طور پر یہ رقوم آئی اسی آئی نے تقسیم کی تھیں تاکہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی واپسی روکی جا سکے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی کے ذاتی اکاؤنٹ میں 1990-91 کے دوران تقریباً 2 کروڑ 77 لاکھ روپے (Rs 27 million) ٹیلی گرافک ٹرانسفرز کے ذریعے منتقل ہوئے۔ یہ رقم یوسف میمن کے ذریعے بھیجی گئی بتائی جاتی ہے، جن پر الزام تھا کہ وہ ان سیاستدانوں میں رقم تقسیم کر رہے تھے جو براہِ راست آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لینا چاہتے تھے۔
جاوید ھاشمی فوری طور پر رقوم وصول کرکے اس اتحاد کا حصہ بن گیا۔ لیکن بعد میں جب دباؤ بڑھا تو الزام کی تردید کی اور کہا کہ یہ یوسف میمن کے ساتھ ان کے کاروباری لین دین کی رقم تھی۔ سپریم کورٹ نے بھی اس کیس میں متعدد سیاستدانوں (بشمول ان کے) کو طلب کیا تھا۔ لیکن یہ کیس آج بھی حل طلب ہے۔ جاوید ھاشمی جیسے موٹی گردن والے سیاستدانوں کا کبھی کچھ نہیں بگڑتا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں