نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پختونخوا کو منصوبہ بندی کے تحت فیل کرنے کی سازش

پختونخوا!! ۔۔ امن و آمان اور معیشت کے حساب سے پاکستان کا ایک مستحکم صوبہ 13 سال میں دیوالیہ پن اور تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا۔ اپنی حب الوطنی کے لیے مشہور صوبہ ریاست مخالف عناصر تیار کرنے کی فیکٹری بنا دیا گیا۔ 

یہ سب خود بخود نہیں ہوا۔ 

تحریک انصاف کا تیرہ سالہ دور اقتدار دیکھیں تو آپ کو باقاعدہ ایک ڈیزائن اور منصوبہ بندی نظر آئیگی جس پر کام کر کے حالات یہاں تک پہنچائے گئے۔ 

یہ کثیرالجہتی منصوبہ تھا۔ 

اس کے تحت 

صوبے میں دہشتگردی کو فروغ دیا گیا، 

تمام اداروں کو ایک ایک کر کے فیل کیا گیا، 

کرپشن کو فروغ دیا گیا، 

صوبے کا معاشی دیوالہ نکالا گیا، 

صوبے کی معدنیات پر روک لگائی گئی، 

 صوبے کا انفراسٹکچر تباہ کیا گیا۔ 

اور عوام میں ریاست مخالف جذبات پیدا کیے گئے، 

صوبے میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف عوام کی یکسوئی ختم کی گئی۔ اس کے لیے سوشل  میڈیا اور پارلیمان دونوں کو استعمال کیا گیا۔ مثلاً عوام کو بتایا گیا کہ ہمیں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان سے بات کرنے بلکہ انکے سامنے جھکنا ہی مسئلے کا حل ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والی فورسز کے خلاف مہم چلائی گئی اور 'یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے' نعرے کو فروغ دیا گیا۔ دہشتگردوں سے لڑنے والی فوج اور پولیس کے شہداء کے جنازوں میں شرکت کو ممنوع قرار دیا گیا۔ افغانستان بھاگے ہوئے دہشتگردوں کو واپس لاکر بسایا گیا اور جن کو عدالتوں سے سزائیں ہوئی تھیں انکو صدر عارف علوی کے ذریعے صدارتی معافی دی گئی۔ فوجی آپریشنز کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے اور پولیس کے فنڈز روک کر انکو تقریباً غیر مسلح کر دیا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف تیار کی گئی سی ٹی ڈی کو اتنا کمزور کیا گیا وہ دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے قابل ہی نہیں رہی۔ دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے ملنے والے سینکڑوں ارب روپے کے اضافی فنڈز غائب کر دیے گئے۔ پشاور جیسے شہر میں سیف سٹی کیمرے تک نہیں لگائے گئے۔ افغانیوں کی آباد کاری کی گئی اور انکو بڑی تعداد میں نادرا کارڈ جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی راہنما برملا کہتے ہیں کہ ہم صرف دہشتگردی کی مذمت کر سکتے ہیں جنہوں نے کی ہے ان کی مذمت کبھی نہیں کرینگے۔ پی ٹی آئی نے اپنے 13 سالہ دور اقتدار میں ایک بار بھی ٹی ٹی پی کو نام لے کر دہشتگرد نہیں کہا نہ نام لے کر اسکی مذمت کی۔ 

دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والی فوج اور پولیس کو تو کمزور کیا ہی لیکن ساتھ ساتھ پی ٹی آئی نے پختونخوا کے نظام تعلیم اور نظام صحت پر بھی حملہ کیا۔ پختونخوا کی تاریخ میں پی ٹی آئی پہلی حکومت بنی جس کے دور میں سب سے زیادہ تعداد میں سرکاری سکول بند ہوئے۔ وزیرتعلیم اس شخص کو لگایا گیا جو نقل کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا اور وزیرتعلیم بن کر اس نے اربوں روپے کی جعلی ڈگریاں بیچیں۔ اسپتالوں کا نظام عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کو سونپا گیا جو امریکہ سے بیٹھ کر اسکو کنٹرول کرتا ہے۔ ان تیرہ سالوں میں پختونخوا کے اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ صرف صحت کے شعبے میں کھربوں روپے کی کرپشن رپورٹ ہوئی ہے جو وہاں کے ڈاکٹر خود بتاتے ہیں۔ یہی حال باقی اداروں کا بھی کیا گیا۔ وہ ڈاکٹر جو عمران خان کے نعروں سے متاثر ہوکر پرچی پر لوگوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے کا کہتے تھے اب پی ٹی آئی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ پیسے لے کر ہزاروں نااہل لوگوں کو سرکاری محکموں میں گھسایا گیا جن کے بعد وہ محکمے مکمل طور پر مفلوج ہوچکے ہیں۔ اس سے اندازہ کریں کہ سوات میں جب سیلاب میں گھرے لوگوں کو بچانے 1122 کو بلایا گیا تو پتہ چلا کہ جن غوطہ خوروں کو بھرتی کیا گیا تھا ان کو تیرنا تک نہیں آتا بلکہ ان میں سے ایک کو واٹر فوبیا تھا یعنی اسکو پانی دیکھ کر خوف آتا تھا لیکن تنخواہ وہ غوطہ خور کی لے رہا تھا۔ یہی حال تمام محکموں کا کیا گیا۔ 

کرپشن اتنی زیادہ بڑھ چکی ہے اب خود پی ٹی آئی راہنما بھی اسکا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔ سوات کا ایک قصائی پی ٹی آئی کا ایم پی اے بن کر ارب پتی ہوگیا۔ مردان کا ایک ترکھان ارب پتی ہوا، صوابی کا سکول ٹیچر اسد قصر برطانیہ میں محل خرید چکا ہے، کوہاٹ کے ایک درزی نے پی ٹی آئی ایم پی اے بننے کے چند سال بعد ہری پور میں ایک ہزار کنال کا فارم ھاؤس بنا لیا۔ غرض ایک لمبی فہرست ہے۔ 

دہشتگردی، کرپشن اور اداروں کی تباہی نے صوبے کا معاشی دیوالیہ نکال دیا۔ وہ صوبہ جو پی ٹی آئی حکومت بننے سے پہلے صرف 90 ارب روپے مقروض تھا اس وقت 900 ارب روپے مقروض ہوچکا ہے۔ صوبے کے حالات بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے کان کنی پر کام کرنے کی کوشش کی جس پر پی ٹی آئی نے روک لگا دی۔ البتہ دریائے اٹک کے کنارے جو سونا نکل رہا ہے اسکو پی ٹی آئی کے چند راہنماؤں نے آپس میں بانٹ لیا اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر کی تباہی کا اندازہ اس سے کریں کہ پورے صوبے میں کوئی ایک سڑک سلامت نہیں چھوڑی گئی۔ کوہستان میں صرف پلوں کے نام پر 40 ارب روپے لوٹ لیے گئے اور کسی پل کا وہاں نام و نشان تک نہیں۔

 دیوالیہ پن، تباہی اور حکومتی رٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے صوبے کے بہت سے حصوں میں نا ناانصافی اور مایوسی بڑھ گئی اور لوگ اپنی ضروریات اور انصاف کے لیے خود بخود دہشتگردوں اور خارجیوں کی جانب راغب ہونے لگے۔ 

جب یہ سب ہوگیا تو پھر انہوں نے نعرہ لگایا کہ یہ ظلم تو ہمارے ساتھ ریاست یعنی مملکت پاکستان کر رہی ہے۔ اس کے بعد صوبائیت اور پشتون شناخت کے نعرے مارنے لگے۔ یہ دعوے کیے گئے کہ ملک ہماری بجلی پر چل رہا ہے ہم ورسک اور تربیلا ڈیم پر حملہ کر کے اسکو باقی پاکستان سے کاٹ دینگے۔ پختونخوا کی پولیس کو پنجاب پولیس پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی جیسی لوئے افغانستان کی داعی تحریکوں سے ہاتھ ملایا گیا۔ پنجاب کے خلاف بیانات دیے گیے۔ یوں اب صوبے کی عوام کو اس پر تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان سے کٹ کر ہم اپنا ملک کیوں نہ بنا لیں۔ اسکو مزید اچھا بنانے کے لیے ان کے سامنے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا۔ 

لیکن ۔۔۔ 

یہ سب کر کے صوبہ ضرور تباہ ہوا، پاکستان کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا لیکن وہ پشتونوں سے پاکستانیت نہیں چھین سکے۔ صوبے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور ان کے خلاف اٹھنے والی آوازیں دن بہ دن زور پکڑ رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ عظیم سازش اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسرائیل کے خلاف معاہدے پر پاسداران کی تشویش

مکہ معاہدے پر ایران کا ابتدائی ردعمل بلکل وہی نظر آیا جو اسرائیل کا ہے یعنی انکو اس معاہدے پر تشویش ہے اور وہ بھی اسکو اسرائیل کے سابق وزیراعظم کی طرح "سنی اتحاد" قرار دے رہے ہیں۔  لیکن اگر بغور دیکھیں تو مکہ معاہدے پر تنقید ایران میں پاسداران کے وہی لوگ کر رہے ہیں جو نیتن یاہو کی طرح جنگ جاری رکھنے پر بضد ہیں، جو اسرائیل اور خلیج میں کھڑے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنانے کے خلاف ہیں، جو امریکہ کے ہر حملے کے جواب میں خلیج کے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنانے کا حامی ہیں، جنہوں نے پاکستان کا کرایا گیا تاریخی معاہدہ توڑ کر دوبارہ جنگ شروع کروائی، جنہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مذاق اڑایا اور جو آبنائے ہرمز پر بھتہ لینے پر بضد ہیں۔  ہاں یہ سچ ہے کہ ایران میں سب کی رائے یہ نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے ایران میں پاسداران کے جن غداروں نے ایران کی سیاسی اور فوجی قیادت کو مروایا تھا وہی اب ایران کی پالیسیوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ معاہدے کے حوالے سے پاکستان سمیت تینوں فریقوں نے واضح کیا ہے کہ یہ کسی ملک پر حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے کیا گیا معاہدہ ہے۔ تو کیا ایران سعودی عرب، ترکی یا پا...

عادل راجا کی کال لیکس

عادل راجا کی اب تک انڈین ایجنسی را کے ساتھ کی گئی گفتگو کی دو کلپس لیک ہوچکی ہیں۔  اس نے خود اپنی پروفائل پر لکھ رکھا ہے کہ میں 'انٹرنینشل ہومن رائٹس فاؤنڈیشن' کا نمائندہ ہوں۔ اس ادارے کے بارے میں مرحوم ارشد شریف نے انکشاف کیا تھا کہ یہ را کی قائم کردہ فیک این جی او ہے جسکا نشانہ صرف پاکستان ہے۔  اسی عادل راجا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسٹر ایکس، مسٹر وائی اور ڈرٹی ہیری وغیرہ کا بیانیہ دیا۔  اگر یہ کہا جائے کہ بشری بی بی کے بعد پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق کرنے میں اس شخص نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت سے ایک فوج دشمن گروہ میں تبدیل کرنے میں عادل راجا کا کردار سب سے اہم ہے۔  اب اپنی لیک ہونے لی آڈیوز کی وہ زور و شور سے تردید کر رہا ہے کہ یہ جعلی ہیں جن میں وہ انڈینز کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے۔  اگر یہ آڈیوز جعلی ہیں تو کوئی پی ٹی آئی والا ایسی ہی ایک فیک کنورسیشن ڈیپ فیک یا آرٹیفیشل انٹلیجنس سے بنوا کر دیکھا دے؟ ۔۔ یا پھر عادل راجہ کا کوئی کلپ ہی دیکھا دیں جہاں سے کوئی جملہ کاٹا گیا ہو؟ کسی معتبر ادارے سے فرانزک کروا د...

مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور پس منظر

  1846ء میں انگریزوں نے سکھوں کو شکست دے کر کشمیر پر اپنی حکومت قائم کر لی۔ لیکن اسی سال 16 مارچ 1846ء کو انگریزوں نے اپنے وفادار گلاب سنگھ ڈوگرا کو 12 بکریوں، ایک گھوڑے، چند شالوں اور 75 لاکھ نانک شاہی کے بدلے کشمیر کی ریاست بیچ دی! برصغیر کی تقسیم کے وقت فیصلہ ہوا کہ خود مختار ریاستیں خود فیصلہ کرینگی کہ وہ کس کے ساتھ شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم انگریز حکومت کے ماتحت علاقوں کے الحاق کا فیصلہ ہندو مسلم اکثریت کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ یہ بات یاد رکھئے کہ 1846ء کے بعد کشمیر میں کئی ایسے واقعات ہوئے جن کے بعد کشمیر کی خود مختاری متنازع ہو چکی تھی۔ کشمیر میں غیر جانبدار ذرائع کے مطابق مسلمانوں کی آبادی 77 فیصد تھی جبکہ کشمیر کی نمائندہ مسلمان جماعتوں کے مطابق مسلمان آبادی کا تناسب 90 فیصد تھا۔ تب اسکو تاج برطانیہ کے زیر تسلط علاقہ تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کا حصہ بنانا چاہئے تھا۔ کشمیر میں 1924ء میں ہندو ڈوگرا کے خلاف آزادی کی تحریک جنم لے چکی تھی جس نے بعد میں سیاسی مزاحمت کی شکل اختیار کر لی۔ مسلم کانفرس کے نام سے کشمیر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت وجود میں آئی۔ اس جماعت ...