حبیب جالب کی بیٹی عمران خان کے خلاف کیوں!
طاہرہ حبیب جالب (انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی) نے ایک ویڈیو میں کھلے عام کہا کہ وہ کبھی بھی پی ٹی آئی یا عمران خان کو سپورٹ نہیں کریں گی، نہ ووٹ دیں گی۔
وجہ یہ بتائی کہ ایک غریب کینسر کی مریضہ عورت کے علاج کے لیے شوکت خانم ہسپتال میں جگہ دلوانے کی درخواست پر جب انہوں نے عمران خان سے رابطہ کیا تو ان کے سیکرٹری نے بتایا۔ عمران خان نے شدید غصے میں کہا:
«بند کرو فون! میں کسی جالب اور اس کی بیٹی کو نہیں جانتا۔»
اس واقعے کے بعد وہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رہنے کا عزم رکھتی ہیں۔
آخر میں انہوں نے اپنے علاقے کے ایک قبرستان کا ذکر کیا جو ان کے بقول تحریک انصاف کے روپوش لیڈر بلال قیصر کے قبضے میں ہے، جہاں غریبوں کو دفن ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی کہ اس قبرستان کو آزاد کروایا جائے تاکہ غریب بھی وہاں دفن ہو سکیں۔
اس کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان پر بےپناہ تنقید کی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں