جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی احتساب بیورو (نیب) کی دستاویزات کے انکشافات کے بعد تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جن میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں، زرعی اراضی، پرتعیش رہائش گاہوں اور خاندان کے افراد و فرنٹ مینز کے ناموں پر رکھے گئے اثاثوں کے انکشافات ہیں
دستاویزات کے مطابق نیب کی شکایت کنندہ کمیٹی نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت مولانا فضل الرحمان ان کے رشتہ داروں اور ساتھیوں سے منسلک مبینہ اثاثوں کی باقاعدہ انکوائری کی سفارش کی ہے۔
اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائشی جائیدادوں سے لے کر دبئی میں اپارٹمنٹس تک، ریکارڈ میں طور پر وسیع اثاثوں کا نیٹ ورک بیان کیا گیا ہے۔ اس میں مشکوک سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ، اسلام آباد میں 3 ارب روپے کا پراپرٹی ٹرانزیکشن اور فرنٹ مینز کے نام پر 17 ہزار کنال سے زائد زمین کا ذکر بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ بنوں روڈ پر ان کے بھائیوں کے لیے بنگلوں کی تعمیر، شوگر مل کا حصول یا قیام اور 300 کنال زرعی زمین کی خریداری بھی شامل ہیں۔
تفتیش میں ڈیرہ اسماعیل خان کی کلاچی میں سرکاری زرعی زمین غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا معاملہ بھی دیکھا جائیگا۔ ان کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف-8 میں ایک بنگلہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گھر اور ایک پلاٹ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں کئی فلیٹس اور دکانیں، اور دبئی میں ایک اپارٹمنٹ ان جائدادوں میں شامل ہیں۔
اضافی اثاثوں میں پنیالہ میں ایک گھر اور پانچ ایکڑ زمین، عبد الخیل میں گھر، مدرسہ اور پانچ ایکڑ زمین، اور شورکوٹ میں اسی قسم کی جائیدادیں شامل ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی کمشنر آفس کے پرانے ریکارڈ میں عبد الخیل، پہاڑ پور میں 15 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھر اور شورکوٹ میں 25 لاکھ روپے مالیت کی ایک رہائش گاہ کی نشاندہی کی گئی۔ ملحقہ پانچ کنال پلاٹ (تخمینہ 7 لاکھ روپے) پر دو اضافی گھر بھی موجود ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں