نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شہداء کی زمینیں کھانے والا ملا

2001 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں آرمی کے شہداء کے لیے تقریباً 1500 کنال زمین مختص کی گئی تھی۔ اس میں سے 600 کنال زمین کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فضل الرحمن نے بے نامی طریقے سے اپنے قبضے میں لے لی، جبکہ اسی مقدار یعنی 600 کنال زمین اس وقت کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے بھی بے نامی سے حاصل کر لی۔ بعد میں سابق صوبائی وزیر مخدوم مرید کاظم نے اسی زمین میں سے مزید 150 کنال غیر قانونی طور پر اپنے نام کرا لی۔

ڈی آئی خان میں 2001 میں صوبائی حکومت نے پاک فوج کو ساڑھے 14 ہزار کنال زمین الاٹ کی تھی، جس کا بڑا حصہ شہداء کے اہلخانہ کے لیے تھا۔ فضل الرحمن کی 600 کنال زمین تین افراد کے نام پر منتقل ہوئی: جے یو آئی مانسہرہ کے رہنما مفتی ابرار، مفتی شریف اللہ اور محمد رمضان۔ یہ تینوں مولانا کے بے نامی نمائندے تھے۔ اسی طرح اکرم درانی نے شہزاد خان، ابرار علی شاہ اور محمد اشرف علی کے نام پر 600 کنال زمین لے لی۔

اس معاملے پر 2009-2010 میں نیب نے تحقیقات شروع کیں۔ مرید کاظم کو گرفتار کر لیا گیا اور وہ نیب عدالت میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، لیکن فضل الرحمن کے خلاف تحقیقات کہاں پہنچی؟ اس پر عوام سوال اٹھا رہی ہے۔ 

فضل الرحمن کے دست راست اکرم درانی کے اثاثے ان کی ظاہری آمدنی سے سینکڑوں گنا زیادہ ہیں، جن میں بنوں میں گھر و جائیداد، اسلام آباد میں فارم ہاؤسز، پشاور میں بڑی بڑی پراپرٹیز اور کئی پٹرول پمپ شامل ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کے لیے مختص یہ زمین ان لوگوں تک کیسے پہنچی؟ نیب کو چاہیے کہ اس کیس کا موجودہ سٹیٹس واضح کرے اور اگر اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسرائیل کے خلاف معاہدے پر پاسداران کی تشویش

مکہ معاہدے پر ایران کا ابتدائی ردعمل بلکل وہی نظر آیا جو اسرائیل کا ہے یعنی انکو اس معاہدے پر تشویش ہے اور وہ بھی اسکو اسرائیل کے سابق وزیراعظم کی طرح "سنی اتحاد" قرار دے رہے ہیں۔  لیکن اگر بغور دیکھیں تو مکہ معاہدے پر تنقید ایران میں پاسداران کے وہی لوگ کر رہے ہیں جو نیتن یاہو کی طرح جنگ جاری رکھنے پر بضد ہیں، جو اسرائیل اور خلیج میں کھڑے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنانے کے خلاف ہیں، جو امریکہ کے ہر حملے کے جواب میں خلیج کے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنانے کا حامی ہیں، جنہوں نے پاکستان کا کرایا گیا تاریخی معاہدہ توڑ کر دوبارہ جنگ شروع کروائی، جنہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مذاق اڑایا اور جو آبنائے ہرمز پر بھتہ لینے پر بضد ہیں۔  ہاں یہ سچ ہے کہ ایران میں سب کی رائے یہ نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے ایران میں پاسداران کے جن غداروں نے ایران کی سیاسی اور فوجی قیادت کو مروایا تھا وہی اب ایران کی پالیسیوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ معاہدے کے حوالے سے پاکستان سمیت تینوں فریقوں نے واضح کیا ہے کہ یہ کسی ملک پر حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے کیا گیا معاہدہ ہے۔ تو کیا ایران سعودی عرب، ترکی یا پا...

عادل راجا کی کال لیکس

عادل راجا کی اب تک انڈین ایجنسی را کے ساتھ کی گئی گفتگو کی دو کلپس لیک ہوچکی ہیں۔  اس نے خود اپنی پروفائل پر لکھ رکھا ہے کہ میں 'انٹرنینشل ہومن رائٹس فاؤنڈیشن' کا نمائندہ ہوں۔ اس ادارے کے بارے میں مرحوم ارشد شریف نے انکشاف کیا تھا کہ یہ را کی قائم کردہ فیک این جی او ہے جسکا نشانہ صرف پاکستان ہے۔  اسی عادل راجا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسٹر ایکس، مسٹر وائی اور ڈرٹی ہیری وغیرہ کا بیانیہ دیا۔  اگر یہ کہا جائے کہ بشری بی بی کے بعد پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق کرنے میں اس شخص نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت سے ایک فوج دشمن گروہ میں تبدیل کرنے میں عادل راجا کا کردار سب سے اہم ہے۔  اب اپنی لیک ہونے لی آڈیوز کی وہ زور و شور سے تردید کر رہا ہے کہ یہ جعلی ہیں جن میں وہ انڈینز کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے۔  اگر یہ آڈیوز جعلی ہیں تو کوئی پی ٹی آئی والا ایسی ہی ایک فیک کنورسیشن ڈیپ فیک یا آرٹیفیشل انٹلیجنس سے بنوا کر دیکھا دے؟ ۔۔ یا پھر عادل راجہ کا کوئی کلپ ہی دیکھا دیں جہاں سے کوئی جملہ کاٹا گیا ہو؟ کسی معتبر ادارے سے فرانزک کروا د...

مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور پس منظر

  1846ء میں انگریزوں نے سکھوں کو شکست دے کر کشمیر پر اپنی حکومت قائم کر لی۔ لیکن اسی سال 16 مارچ 1846ء کو انگریزوں نے اپنے وفادار گلاب سنگھ ڈوگرا کو 12 بکریوں، ایک گھوڑے، چند شالوں اور 75 لاکھ نانک شاہی کے بدلے کشمیر کی ریاست بیچ دی! برصغیر کی تقسیم کے وقت فیصلہ ہوا کہ خود مختار ریاستیں خود فیصلہ کرینگی کہ وہ کس کے ساتھ شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم انگریز حکومت کے ماتحت علاقوں کے الحاق کا فیصلہ ہندو مسلم اکثریت کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ یہ بات یاد رکھئے کہ 1846ء کے بعد کشمیر میں کئی ایسے واقعات ہوئے جن کے بعد کشمیر کی خود مختاری متنازع ہو چکی تھی۔ کشمیر میں غیر جانبدار ذرائع کے مطابق مسلمانوں کی آبادی 77 فیصد تھی جبکہ کشمیر کی نمائندہ مسلمان جماعتوں کے مطابق مسلمان آبادی کا تناسب 90 فیصد تھا۔ تب اسکو تاج برطانیہ کے زیر تسلط علاقہ تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کا حصہ بنانا چاہئے تھا۔ کشمیر میں 1924ء میں ہندو ڈوگرا کے خلاف آزادی کی تحریک جنم لے چکی تھی جس نے بعد میں سیاسی مزاحمت کی شکل اختیار کر لی۔ مسلم کانفرس کے نام سے کشمیر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت وجود میں آئی۔ اس جماعت ...