ایکشن کمیٹی نے 'بند مطلب بند' کے تحت راؤلا کوٹ کا بس سٹینڈ بند کر دیا۔ پولیس والے کھولنے پہنچے تو ایکشن کمیٹی کے مسلح دہشتگردوں نے ان پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایکشن کمیٹی کی اس دہشتگردی کی ویڈیوز پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اب ہوتا یہ ہے کہ پولیس یہ راستہ کھولنے نہ جاتی اور عوام پر خورد و نوش کا قحط پڑ جاتا تو ایکشن کمیٹی نے واویلا کرنا تھا کہ دیکھو پاکستان ہمیں بھوکا مار رہا ہے۔ لیکن پولیس راستہ کھولنے پہنچی تو ان پر فائرنگ کی تاکہ انکی جوابی فائرنگ میں کسی سولین کی لاش گر جائے تو کہہ سکیں کہ دیکھو پاکستان کے حکم پر پولیس نے ہمارے سولینز کو مار دیا۔
یہ دونوں چیزیں نہیں ہوسکیں تو ایک اور جگہ پولیس کی گزرتی گاڑیوں پر ایک دو گھروں کو یرغمال بنا کر انکی کھڑکیوں سے فائرنگ کر دی۔ تاکہ پولیس جوابی فائرنگ کرے اور گھروں میں کچھ اموات ہوں جن کی لاشوں پر پھر ہم اپنا رقص ابلیس کرسکیں۔ اس حملے کی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔
ان کی منافقت کی ایک اور مثال عمر نذیر ہے جو پورا دن واویلا کرتا رہا کہ فورسز نے 4 بچے مار دیے۔ عوام کو اچھی طرح بڑھکا کر شام کو بڑے آرام سے مکر گیا کہ ہم نے تو 4 بچوں کے مرنے کا پروپیگنڈا نہیں کیا۔
آزاد کشمیر کی عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کلعدم ایکشن کمیٹی بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی طرح انڈین پراکسی ہے جو کشمیریوں کا امن و سکون تباہ کر کے انکو انڈین غلام بنانے کے مشن پر ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں